Technology

اسپاٹیفائی کا 2026 انویسٹر ڈے کا خلاصہ: میڈیا کے اگلے دور کے لیے بڑے عزائم کا اعلان

آج اسپاٹیفائی نے نیویارک میں اپنا تیسرا انویسٹر ڈے منعقد کیا، جہاں کمپنی نے سرمایہ کاروں اور مالیاتی برادری کو اپنے کاروبار، پروڈکٹ حکمتِ عملی اور مستقبل کے وژن سے آگاہ کیا۔ یہ تقریب اس لحاظ سے بھی خاص تھی کہ اس سال اسپاٹیفائی اپنی 20ویں سالگرہ منا رہا ہے۔ تقریب میں شریک سی ای اوز الیکس نورسٹروم اور گستاو سوڈرسٹروم نے 2026 کے آغاز میں قیادت سنبھالنے کے بعد پہلی بار انویسٹر ڈے کی میزبانی کی، جبکہ کمپنی کی عالمی لیڈرشپ ٹیم کے دیگر ارکان نے بھی مختلف شعبوں پر بریفنگ دی۔

چار برس پہلے اسپاٹیفائی نے “اسپاٹیفائی مشین” کا تصور پیش کیا تھا، اور اس تقریب میں کمپنی کے اگلے مرحلے کی نئی سمت کو واضح کیا گیا جس میں اب اسکی  سروس curation اور recommendation سے بڑھ کر نئے تخلیقی دور میں داخل ہورہی ہے۔ اسپاٹیفائی کا کہنا ہے کہ اس کا نیا “لارج ٹیسٹ ماڈل” روزانہ دنیا بھر کے  نہایت پرجوش شائقین سے ملنے والے 3.4 کھرب taste signals کی مدد سے وہ ایک ایسا انٹرایکٹو اور ذاتی نوعیت کا میڈیا تجربہ فراہم کرے گا، جہاں صارفین اپنی پسند کی چیزیں تخلیق کرنے، اور دریافت کرنے کے ساتھ ساتھ اپنی دلچسپیوں اور ثقافتی رابطوں سے جوڑ بھی سکیں گے۔

ہمارے مقررین کے اہم نکات ملاحظہ کریں۔

الیکس نورسٹروم اور گستاو سوڈرسٹروم کی طرف سے اسپاٹیفائی کی ترقی اور مستقبل کا واضح راستہ

Alex Norström and Gustav Söderström

ہمارے Co-CEOs الیکس نورسٹروم اور گستاو سوڈرسٹروم نے تقریب کے آغاز میں اسپاٹیفائی کی 20 سالہ کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ کمپنی اب 184 ممالک میں موجود ہے اور اس کے ماہانہ فعال صارفین کی تعداد 761 ملین تک پہنچ چکی ہے۔ ان میں تقریباً 300 ملین پریمیم سبسکرائبرز شامل ہیں، جس کے باعث اسپاٹیفائی سبسکرپشن کی بنیاد پر دنیا کے بڑے پلیٹ فارمز میں شمار ہوتا ہے۔

الیکس نورسٹروم نے کہا، “اسپاٹیفائی کا مقصد دنیا بھر میں تخلیقی صلاحیتوں اور ثقافت کو آگے بڑھانا ہے تاکہ آرٹسٹس، کریئیٹرز اور مصنفین اپنے سامعین تک پہنچ سکیں اور اپنے کیریئر کو وسعت دے سکیں۔ مستقبل میں ترقی کے بہت زیادہ مواقع ہیں۔”

انہوں نے ترقی کی نشاندہی کرتے ہوئے واضح کیا کہ 2022 میں آخری انویسٹر ڈے کے بعد کمپنی نے نمایاں مالی پیش رفت کی ہے، جس میں کمپنی کی آمدنی اوسطاً سالانہ تقریباً 18 فیصد کی رفتار سے بڑھی، گراس منافع کی شرح32 فیصد ، آپریٹنگ منافع کی شرح 18 فیصد سے زیادہ رہی۔ سال 2025 میں کمپنی نے تقریباً 3 ارب یورو کا فری کیش فلو حاصل کیا۔

کمپنی نے اپنے اگلے دور کے لیے چار بڑے نکات پر زور دیا:

پہلی بات یہ ہے کہ دنیا طاقت کے اصول پر چلتی ہے۔ اور اسپاٹیفائی کے لئے قابل ذکر مانیٹائیزیشن کا راستہ کھلتا ہے۔ اسکے نزدیک کوئی “ایوریج یوزر” نہیں ہوتا، اس لئے اسپاٹیفائی زیادہ فی صارف اوسط ریونیو (ایوریج ریونیو پر یوزر) پروڈکٹس اور add-ons کا پورٹ فولیو بنا رہا ہے جو زیادہ فعال اصارفین سے زیادہ value حاصل کر سکیں۔ یہ طریقہ کار کامیاب ثابت ہورہا ہے کیونکہ Audiobooks+ استعمال کرنے والے صارفین ایسی Lifetime valuesدے رہے ہیں جو عام Premium صارفین کے مقابلے میں بہت زیادہ ہیں ۔

دوسری بات یہ ہے کہ اسپاٹیفائی اب ایک ایسے ماڈل سے آگے بڑھ رہا ہے جہاں صارف اکیلا صرف مواد سنتا تھا، اور اب وہ ایک “multiplayer” اور interactive تجربے کی طرف جا رہا ہے۔ یہ تبدیلی صارفین کے رویے کو دیکھ کر آئی ہے، کیونکہ لوگ خود ہی ایک دوسرے کے ساتھ گانے شیئر کر رہے تھے اور مل کر playlists بنا رہے تھے۔ اب یہ رجحان پورے پلیٹ فارم پر بڑھ رہا ہے۔ مثال کے طور پر “Jam” فیچر تقریباً 50 ملین لوگ استعمال کر رہے ہیں، اور collaborative playlists بھی تقریباً اتنے ہی لوگوں کے ذریعے استعمال ہو رہی ہیں۔ اس سے ایک ایسا نیٹ ورک بن رہا ہے جو لوگوں کے حقیقی تعلقات کو موسیقی کے ذریعے مزید مضبوط کرتا ہے۔

تیسری بات AI (مصنوعی ذہانت) سے متعلق ہے۔ دنیا اب ایک ایسے دور میں جا رہی ہے جسے “generation” کہا جا رہا ہے، جہاں کنٹرول زیادہ تر صارف کے ہاتھ میں ہوگا، اور اسپاٹیفائی کا مقصد یہی ہے کہ وہ صارف کو یہی اختیار دے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ اب صرف پہلے سے موجود چیزیں چن کر دکھانے یا recommend کرنے کا دور نہیں رہا، بلکہ ہر صارف کا تجربہ اس کی اپنی پسند، صورتحال اور ارادے کے مطابق اسی وقت (real time) میں خود بنے گا۔“Prompted Playlists” اور “Taste Profile” جیسے فیچرز کے ذریعے اسپاٹیفائی صارف کو زیادہ کنٹرول دے رہا ہے اور ایسا میڈیا پلیئر بنا رہا ہے جو اس نئے “generative” دور کے لیے تیار ہو۔

چوتھی بات “Time Well Spent” کے موضوع پر مبنی ہے ۔ اسپاٹیفائی مسلسل طور پر ان پلیٹ فارمز میں شمار ہوتا ہے جہاں لوگ اپنا وقت سب سے زیادہ کارآمد انداز سے گزارتے ہیں، کیونکہ ہمارا مقصد ہر قیمت پر زیادہ سے زیادہ engagement حاصل کرنا نہیں، بلکہ ایک ایسا مضبوط اور دیرپا پلیٹ فارم بنانا ہے جس سے صارفین کو اچھا محسوس ہو۔ یہ بات اس لیے اہم ہے کیونکہ لوگ بعض اوقات ایسی چیزوں پر وقت صرف کرتے ہیں جن پر بعد میں انہیں افسوس ہوتا ہے، لیکن وہ ایسی چیزوں کے لیے پیسے دینے کو کم آمادہ ہوتے ہیں۔

اسپاٹیفائی کے 2026 انویسٹر ڈے سے متعلق تمام خبریں اور اعلانات یہاں ملاحظہ کریں۔

گستاو گیلن ہیمر نے ایک ارب سبسکرائبرز کی حکمت عملی پیش کی

Gustav Gyllenhammar

اسپاٹیفائی کے SVP Markets & Subscriptions گستاو گیلن ہیمر نے کمپنی کی وہ حکمتِ عملی بیان کی جو مختلف ممالک اور مارکیٹس میں کامیابی سے استعمال کی جا سکتی ہے، اور جس کے ذریعے کمپنی مستقبل میں ایک ارب سبسکرائبرز تک پہنچنے کا ہدف رکھتی ہے۔ صارف کا سفر عموماً Free (مفت) ورژن سے شروع ہوتا ہے، جہاں لوگ پلیٹ فارم استعمال کرنا شروع کرتے ہیں، عادت بنتی ہے اور engagement بڑھتی ہے۔ وقت کے ساتھ یہی صارفین Premium  سبسکرائبرز میں تبدیل ہو جاتے ہیں۔ اس کے بعد کمپنی صارفین کو زیادہ value دینے، انہیں برقرار رکھنے اور فی صارف آمدنی (ARPU) بڑھانے پر کام کرتی ہے۔ یہی طریقہ کار مختلف ممالک، ثقافتوں اور مارکیٹ کی مختلف سطحوں پر کامیابی سے دہرایا جا رہا ہے۔ گستاو نے یہ بھی بتایا کہ AI اس پورے عمل کو مزید تیز کر رہا ہے، کیونکہ اس کی مدد سے اسپاٹیفائی مختلف علاقوں کے لیے جلدی localize کر سکتا ہے اور موزوں وقت میں Freemium funnel  کو  personalize کرنے میں مدد کرتا ہے ۔

انہوں نے دنیا کے مختلف ممالک کی مثالیں دیں ، جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ اسپاٹیفائی کا کاروبار ترقی یافتہ، تیزی سے پھیلتی اور مستحکم مارکیٹس میں بھرپور کارکردگی دکھا رہا ہے۔سویڈن میں صورتحال یہ ہے کہ تقریباً 50 فیصد آبادی اسپاٹیفائی کا paid ورژن استعمال کر رہی ہے، جو عالمی اوسط سے 10 گنا زیادہ ہے۔ امریکا میں Midia کے ڈیٹا کے مطابق گزشتہ چھ برسوں میں اسپاٹیفائی کا Premium مارکیٹ شیئر 8 سے 10 فیصد پوائنٹس تک بڑھا ہے۔ برازیل میں صارفین کو paid سبسکرائبر بنانے کی شرح 2016 کے بعد دگنی ہو کر 44 فیصد تک پہنچ گئی ہے، جبکہ مجموعی صارفین کی تعداد 14 گنا بڑھ چکی ہے۔ بھارت، جو اسپاٹیفائی کے بڑے active user markets میں شامل ہے، وہاں سبسکرائبرز کی تعداد پچھلے Investor Day کے مقابلے میں سات گنا بڑھ گئی ہے۔ کمپنی کے مطابق یہ تمام ترقی مختلف ممالک میں مقامی حالات کے مطابق حکمتِ عملی بنانے کی وجہ سے ممکن ہوئی ہے، جس میں ثقافتی لحاظ سے موزوں  کیمپینز، مقامی شراکت داریاں اور پیمنٹ انٹیگریشنز شامل ہیں۔

نکول بَرو اور نتاشا سولٹک کی وضاحت، “Time Well Spent”  ایک بنیادی کاروباری حکمت عملی ہے

نکول بَرو، Product Design کی VP ہیں، اور نتاشا سولٹک، Core Experience کی VP ہیں، انہوں نے بتایا کہ اسپاٹیفائی  پر صارف کا وقت قیمتی اور اہم بنانے کی سوچ کمپنی کی ہر پروڈکٹ اور کاروباری ترقی کے فیصلے  پر اثرات مرتب کرتی ہے۔

اسپاٹیفائی کا پلیٹ فارم صرف ایک ٹیکنالوجی پروڈکٹ نہیں بلکہ ایسا مقام ہے جہاں پروڈکٹ اور ثقافت (culture) آپس میں ملتے ہیں۔ اس کی ایک بڑی مثال “Spotify Wrapped” ہے، جو ہر سال صارفین کو ان کے سننے کی عادات کا ذاتی خلاصہ دکھاتا ہے۔ 2025 میں اسے 620 ملین سے زیادہ مرتبہ شیئر کیا گیا۔ اسپاٹیفائی ہر سال ایک ایسی مارکیٹنگ کیمپین بنانے میں کامیاب رہتا ہے جو ایک ثقافتی رجحان یا phenomenon بن جاتی ہے۔ اس کی وجہ ایک سادہ آئیڈیا ہے، یعنی no regrets ۔ اسپاٹیفائی نے گزشتہ ہفتے کمپنی کی 20ویں سالگرہ کے موقع پر ایک اسپیشل  in-app experience متعارف کروایا، جسے پہلے چھ دنوں میں تقریباً 100 ملین لوگوں نے استعمال کیا جس سے اسپاٹیفائی کو ایک دن میں اپنی تاریخ کا سب سے بڑا subscriber intake آیا ۔

نکول نے کہا، “ہم ہر روز سوچ سمجھ کر فیصلے کرتے ہیں تاکہ اسپاٹیفائی کے ساتھ گزارا گیا وقت واقعی قیمتی محسوس ہو۔ ہم روزمرہ کے عام لمحات کو اپنے بنائے گئے تجربات کے ذریعے زیادہ دلچسپ، زیادہ ذاتی، اور زیادہ اہم بنا دیتے ہیں۔ یہ یقین اور فیصلے جو ہم صارف کے ساتھ اعتماد قائم کرتے ہوئے کرتے ہیں، وہ یہ پہلو سامنے لاتے ہیں کہ ہم اپنی مصنوعات اور تجربات کو کس طرح ڈیزائن کرتے ہیں۔ کمپنی ایسے تجربات پر توجہ دیتی ہے جنہیں لوگ واقعی اہم سمجھیں اور شعوری طور پر اسے دوبارہ استعمال کرنا چاہیں۔ نکول نے ایک حالیہ brand affinity study کا بھی ذکر کیا، جس کے مطابق مختلف بڑے پلیٹ فارمز میں اسپاٹیفائی کو “time well spent” یعنی وقت کے بہترین استعمال کے حوالے سے نمبر 1 قرار دیا گیا۔ اور جب لوگوں سے الٹا سوال پوچھا گیا کہ کون سی سروس استعمال کر کے انہیں کبھی ملال نہیں ہوتا، تو وہاں بھی اسپاٹیفائی پہلے نمبر پر رہا۔”

نتاشا نے بتایا کہ اسپاٹیفائی کی product teams سب سے پہلے صارفین کے رویّے کو غور سے دیکھتی ہیں اور یہ سمجھنے کی کوشش کرتی ہیں کہ کون سی چیزیں واقعی اہم اشارے (signals) دیتی ہیں۔ اسی سوچ کی بنیاد پر “SongDNA” اور “About the Song” جیسے فیچرز بنائے گئے، جو صرف گانا سنانے کے بجائے صارف کو اس گانے کے بارے میں زیادہ context، معلومات اور جذباتی تعلق فراہم کرتے ہیں۔ اس سے صارف کی دلچسپی اور engagement بڑھتی ہے اور وہ دوبارہ پلیٹ فارم پر واپس آتے ہیں۔ مارچ میں launch ہونے کے بعد سے SongDNA پر 265 ملین سے زیادہ interactions ہو چکے ہیں۔ AI اب اس رفتار کو بدل رہا ہے جس کے ذریعے ہم کسی  آئیڈیا یا vision کو حقیقی products میں تبدیل کرتے ہیں ۔ یعنی اب پہلے سے کہیں زیادہ تیزی سے ایسے فیچرز بنائے جاسکتے ہیں جو صارفین کو زیادہ  کنٹرول، بہتر connection اور زیادہ اپنی پسند کا تجربہ فراہم کریں۔

چارلی ہیلمن، جو ہیڈلی اور رینی ووالکر کی طرف سے اسپاٹیفائی پر مستقبل کی میوزک کا اعلان

Charlie Hellman

چارلی ہیلمن، اسپاٹیفائی کے SVP اور Global Head of Music ہیں، جو ہیڈلی جو Music Partnerships اور Audience کے عالمی سربراہ ہیں، اور رینی وولکر جو Live Events  کی سربراہ ہیں، یہ افراد اسٹیج پر اسپاٹیفائی کے بنیادی کام یعنی موسیقی کے بارے میں بات کرنے آئے۔

چارلی نے بات کا آغاز اس بات سے کیا کہ اسپاٹیفائی کی موسیقی کی صنعت کے ساتھ وابستگی کتنے بڑے پیمانے پر موجود ہے۔ سال 2025 میں اسپاٹیفائی نے صرف اسی سال موسیقی کی انڈسٹری کو 11 ارب ڈالر سے زیادہ کی ادائیگیاں کیں، جو پچھلے سال کے مقابلے میں 10 فیصد سے زیادہ اضافہ ہے۔ یہ اضافہ موسیقی کی مجموعی آمدنی کے دیگر تمام ذرائع کی ترقی سے بھی دو گنا سے زیادہ ہے۔ اور اب تک اسپاٹیفائی کی مجموعی ادائیگیاں 70  ارب ڈالر سے بھی زیادہ ہو چکی ہیں۔ انہوں نے یونیورسل میوزک گروپ اور یونیورسل میوزک پبلشنگ گروپ کے ساتھ لائسنسنگ کے تاریخ ساز معاہدوں کا بھی اعلان کیا۔ ان معاہدوں کے تحت اسپاٹیفائی ایک نیا ٹول متعارف کرائے گا، جس کی مدد سے پرستار شریک آرٹسٹس اور نغمہ نگاروں کے گانوں سے covers اور remixes تیار کر سکیں گے جس میں ابتدا ہی سے انکی اجازت، کریڈٹ اور معاوضے کا مکمل خیال رکھا جائے گا۔ یہ نیا فیچر اسپاٹیفائی کے Premium  صارفین کے لیے ایک paid add-on کے طور پر لانچ کیا جائے گا، اور اس سے آرٹسٹس اور نغمہ نگاروں کو اسپاٹیفائی پر موجودہ آمدنی کے علاوہ کمائی کا ایک نیا ذریعہ بھی حاصل ہوگا۔

 ” تخلیق کا عمل Generative AI کی وجہ سے بہت تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ اب صرف نئے اصل گانے ہی نہیں بن رہے بلکہ موجودہ گانوں کے کورز، ری مکسز اور نئے انداز میں دوبارہ تخلیقات بھی بہت زیادہ ہو رہی ہیں۔ اگر حقوق کا درست نظام موجود نہ ہو تو آرٹسٹس اپنے کام پر کنٹرول کھو سکتے ہیں اور ان کے کام سے جو بھی نیا فائدہ یا آمدنی پیدا ہوگا، وہ اصل تخلیق کاروں تک نہیں پہنچ پائے گی۔۔۔ یہی وہ مسئلہ ہے جسے حل کرنے کے لیے اسپاٹیفائی بنایا گیا تھا۔”

Joe Hadley

جو ہیڈلی نے زور دے کر کہا کہ جیسے جیسے دنیا AI پر زیادہ انحصار کرتی جا رہی ہے، ویسے ویسے انسانی مہارت کم ہوتی جارہی ہے، لیکن اس کی قدر اور زیادہ بڑھتی جا رہی ہے۔ اسپاٹیفائی کے پاس 20 سال کا تجربہ ہے جس میں موسیقی کے انتخاب (editorial taste)، ثقافتی سمجھ بوجھ، مقامی مارکیٹس کا علم اور عالمی سطح پر رسائی شامل ہے۔ یہ سب مل کر ایک ایسی ملکیت کی بنیاد تعمیر کرتے ہیں جس کا کوئی بھی آسانی سے شارٹ کٹ نہیں نکال سکتا۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اسپاٹیفائی پر music videos کی مقبولیت بڑھ رہی ہے، اور اب دو تہائی سے زیادہ Premium صارفین میوزک ویڈیوز دیکھ چکے ہیں۔

Rene Volker

رینی نے میوزک سیکشن کا اختتام دن کے سب سے بڑے اعلان کے ساتھ کیا جس کا نام “Reserved by Spotify” ہے۔ اس نئے فیچر کے تحت پہلی بار ایسا ہوگا کہ Spotify Premium کے سب سے زیادہ پرخلوص شائقین کے لیے کسی آرٹسٹ کے کنسرٹ کے دو ٹکٹ فروخت کیلئے پیش کرنے سے پہلے ہی مختص رکھے جائیں گے، اور یہ ٹکٹ عام لوگوں کے لیے فروخت شروع ہونے سے پہلے ہی ان فینز کو مل سکیں گے۔ یہ سروس اس موسمِ گرما میں شروع کی جا رہی ہے، اور اس کا پہلا پارٹنر Live Nation ہوگا۔ اسپاٹیفائی Live Nationکی خصوصی ٹکٹ رسائی دینے والی واحد audio streaming سروس ہے، جس کا مقصد مداحوں کو امریکہ میں ہونے والے بڑے اور متوقع ٹورز تک بہتر رسائی دینا ہے، اور مستقبل میں اس سلسلے کو مزید ممالک تک بھی بڑھایا جائے گا۔

رینی نے کہا ، ” ہر اسٹریمنگ سروس پر وہی میوزک موجود ہے ۔ لیکن “Reserved” فیچر صرف اسپاٹیفائی ہی فراہم کر سکتا ہے، جس سے سبسکرائبر ہونے کا مطلب ہی بدل جاتا ہے ۔”

رومان واسینمولر اور مایا پروہوونک نے اسپاٹیفائی کو پوڈکاسٹس کے لیے دوسرا اہم منافع بخش شعبے قرار دیا

Roman Wasenmüller

رومان واسینمولر، VP،  Podcasts کے عالمی سربراہ ہیں، اور مایا پروہوونک،  Podcast Product   کی نائب سربراہ ہیں، انہوں نے پوڈکاسٹس کے بارے میں تفصیل سے بات کی۔

رومان نے کہا کہ پوڈکاسٹس اب دوسرے سال سے منافع میں جا رہے ہیں اور ان کی ترقی تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ انہوں نے وضاحت سے بتایا کہ اسپاٹیفائی کی یہ اصل خوبی ہے کہ وہ پوڈکاسٹس کے شعبے میں تین مختلف سطحوں پر کام کرتا ہے: پہلی سطح پر وہ ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جہاں لوگ پوڈکاسٹس سنتے ہیں اور زیادہ وقت گزارتے ہیں، جس سے صارفین کی engagement بڑھتی ہے۔ دوسری سطح پر وہ ایک پبلشر کے طور پر کام کرتا ہے جو اشتہارات (advertising) کو بڑے پیمانے پر چلاتا ہے۔ اور تیسری سطح پر وہ creators کو ایسے tools دیتا ہے جن سے وہ اپنی کمائی بڑھا سکیں اور اپنا کام آگے لے جا سکیں۔

انہوں نے یہ بھی اعلان کیا کہ اسپاٹیفائی جلد “Memberships” کے نام سے ایک نیا ٹول سیٹ شروع کرنے جا رہا ہے۔ اس کے ذریعے اہل creators  اپنے سب سے فعال پرستاروں کو براہِ راست اسپاٹیفائی کے اندر ہی سبسکرپشن سروس دے سکیں گے۔

Maya Prohovnik

مایا نے ایسے نئے فیچرز (product innovations) دکھائے جو پوڈکاسٹس کو تلاش کرنا زیادہ آسان اور استعمال کرنا زیادہ فائدہ مند بنائیں گے ، جن میں ٹرانسکرپٹس، آٹومیٹک چیپٹرز، اور اس سے متعلق رئیل ٹائم سوالات شامل ہیں ۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اسپاٹیفائی “Personal Podcasts” پر کام کر رہا ہے۔ اس میں دیکھا گیا ہے کہ صارفین خود اپنے agents کے ذریعے اپنی مرضی کا آڈیو تیار کر رہے ہیں اور اسے اسپاٹیفائی پر محفوظ بھی کر رہے ہیں۔ اسی لیے اب  اسپاٹیفائی یہ عمل آسان بنا رہا ہے کہ صارفین خود پلیٹ فارم کے اندر ہی مختصر، نجی اور براہ راست ذاتی نوعیت کی آڈیو بنا سکیں۔

آخر میں انہوں نے بتایا کہ اسپاٹیفائی اپنے fitness experience کو بھی بڑھا رہا ہے۔ اس میں Peloton کے ساتھ مل کر workout ویڈیوز شامل ہیں جس میں guided اور adaptive running sessions ہوں گے، یعنی صارف اسپاٹیفائی  سے مخصوص tempo اور pace والی  playlist فوری مانگ سکے گا۔

اوون اسمتھ نے انکشاف کیا کہ اسپاٹیفائی Audiobooks  کے دائرہ کار سے نکل کر اب کتابوں کی وسیع دنیا میں بھی اپنے کاروبار کو پھیلانے کی حکمتِ عملی بنا رہا ہے۔

Owen Smith

اوون اسمتھ، VP، اور Audiobooks کے عالمی سربراہ ہیں، انہوں نے یہ واضح کیا کہ اسپاٹیفائی کتابوں کے شعبے میں بہت تیزی سے وسعت لارہا ہے۔

صرف دو سال کے اندر اسپاٹیفائی نے 22 ممالک کی پریمیئم مارکیٹ میں اپنی آڈیو بکس ٹائٹلز کو 150,000 کو بڑھا کر 700,000 سے زیادہ پہنچا دیا ہے ۔ اس کے صارفین میں تقریباً نصف لوگ 35 سال سے کم عمر ہیں، جو عام کتاب سننے والے طبقے کے مقابلے میں زیادہ نوجوان ہیں۔ ہم پبلشنگ کو آبادی کے ایک ایسے طبقے تک پہنچانے میں مدد دے رہے ہیں جو عام طور پر مشکل سے جُڑتا ہے، یعنی نوجوان مرد۔ آڈیو بکس سننے کا وقت بھی بہت بڑھ گیا ہے۔ سال 2024 سے 2025 کے دوران اسکی سماعت میں 60 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اور دلچسپ بات یہ ہے کہ سننے والوں میں سے تقریباً آدھے لوگ پچھلے 12مہینوں میں آڈیو بکس سننا شروع ہوئے ہیں۔

اسپاٹیفائی ایسے نئے ٹولز بھی بنا رہا ہے جو مختلف طریقوں سے کتاب پڑھنے کے عمل کو آپس میں جوڑ دیتے ہیں۔ ان میں “Page Match” شامل ہے، جو صارفین کو اس بات کی سہولت دیتا ہے کہ وہ آسانی سے کاغذی کتاب، ای بک اور آڈیو بک کے درمیان ادل بدل کر سکیں، یعنی جہاں سے پڑھنا چھوڑا ہو وہیں سے سننا جاری رکھ سکیں۔ اس کے ساتھ اسپاٹیفائی نے Bookshop.org کے ساتھ شراکت بھی کی ہے، جس کے ذریعے صارفین اسپاٹیفائی ایپ کے اندر ہی پرنٹ کتابیں بھی خرید سکتے ہیں۔

اوون نے انکشاف کیا کہ Audiobooks+ تیزی سے ترقی کر رہا ہے اور توقع ہے کہ رواں سال جولائی تک سالانہ بنیاد پر اسکی مستقل آمدنی 100 ملین ڈالر تک پہنچ جائے گا۔ اس کے ساتھ  اسپاٹیفائی نئے سبسکرپشن آپشنز بھی متعارف کر رہا ہے، جن میں زیادہ گھنٹوں والے add-on tiersشامل ہوں گے، خاص طور پر اُن لوگوں (power readers)کے لیے جو بہت زیادہ کتابیں سنتے ہیں ۔ اسی طرح فیملی اور اسٹوڈنٹ پلانز بھی متعارف کئے جا رہے ہیں۔

اوون نے یہ بھی بتایا کہ “Spotify for Authors” کو اب 10 نئی زبانوں تک وسعت دی جارہی ہے ۔ اس کے ساتھ ہی ایک نیا فیچر “Audiobook Creation Tools” بھی آ رہا ہے، جو جون کے آغاز میں beta ورژن میں لانچ ہوگا۔ اس ٹول کی مدد سے خود کتاب لکھنے والے مصنفین (self-published authors) براہِ راست  اسپاٹیفائی کے اندر ڈیجیٹل وائس جنریشن کے ذریعے آڈیو بکس بنا سکیں گے، اور اس کے لیے کسی خصوصی معاہدے کی ضرورت بھی نہیں ہوگی۔ اس موسمِ گرما میں “Prompted Playlists” بھی آڈیو بکس میں شامل ہورہی ہیں، یہ پہلی بار ہوگا جب صارف اپنی زبان میں ہدایات دے کر کتابیں تلاش کر سکیں گے۔

کیٹی انگلش نے اسپاٹیفائی کی Ads Machine کو دوبارہ بنانے پر روشنی ڈالی

Katie English

کیٹی انگلش، Spotify کی Global Head of Ad Product ہیں، انہوں نے بتایا کہ ہم  نے اسپاٹیفائی کے صارف کے تجربے کے مطابق اپنے اشتہارات کے بزنس کو پھر سے بنایا ہے۔ انہوں نے کہا ، “ہمارے اشتہارات کا پلیٹ فارم اسپاٹیفائی کے لئے بنایا گیا ہو ، جو اسپاٹیفائی پر الگ سے نظر نہ آئے ۔” ان کے مطابق اب ایک نیا اور جامع سسٹم بنایا گیا ہے جو موسیقی، پوڈکاسٹس اور ویڈیوم تینوں جگہوں پر بہتر اور زیادہ مؤثر اشتہاری تجربہ فراہم کرے گا۔ یہ سب ان 483 ملین صارفین کے لیے ہے جو اسپاٹیفائی کا مفت ورژن استعمال کرتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اسپاٹیفائی کے اشتہاری نظام میں “High Impact Sponsorships” اور “Scaled Biddable” جیسے نئے اور تیزی سے بڑھتے ہوئے ماڈلز شامل ہو رہے ہیں۔ یہ دونوں طریقے advertisers کو یہ موقع دیتے ہیں کہ وہ  اسپاٹیفائی کے صارفین تک ثقافتی انداز سے، پرفارمنس کی بنیاد پر، اور خودکار نظام (automation) کے ذریعے مختلف طریقوں سے پہنچ سکیں ۔ “Biddable”  چینلز اب  اسپاٹیفائی کے پورے ads بزنس کا ایک تہائی سے زیادہ حصہ بن چکے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی اسپاٹیفائی اب دنیا کے سب سے بڑے audio ad exchanges میں سے ایک چلا رہا ہے۔

انہوں نے پہلی سہ ماہی میں مضبوط رفتار کی طرف بھی اشارہ کیا، جہاں فعال advertisers کی تعداد گزشتہ سال کے مقابلے میں 68 فیصد بڑھی، جبکہ دنیا کے مختلف خطوں میں بھی نمایاں ترقی دیکھنے میں آئی۔ یورپ، مشرقِ وسطیٰ اور افریقہ میں یہ اضافہ گزشتہ سال کے مقابلے میں تقریباً 10 فیصد تک زیادہ رہا، جبکہ لاطینی امریکہ میں گزشتہ سال کے مقابلے میں  25 فیصد زیادہ ریکارڈ کیا گیا۔ کیٹی نے آگے کی حکمتِ عملی کے بارے میں کہا کہ اسپاٹیفائی کی توجہ اشتہارات کی مارکیٹ کو مزید بڑھانے پر مرکوز ہے ،  AI کی مدد سے اسکے پلیٹ فارم کو زیادہ مؤثر بنایا جائے، اور  اشتہار کے ایسے نئے تجربات کئے جائیں جو  الگ سے شامل کی گئی چیز کے بجائے اسپاٹیفائی کے ماحول کا قدرتی حصہ لگیں۔

گستاو سوڈرسٹروم اور نکلاس گسٹاسن نے  AI کے استعمال سے بزنس میں بڑی تبدیلی پر روشنی ڈالی

Gustav Söderström

گستاو سوڈرسٹروم دوبارہ اسٹیج پر آئے، اس بار ان کے ساتھ نِکلاس گسٹاوَسن بھی موجود تھے جو اسپاٹیفائی کے VP of Engineering ہیں۔ انہوں نے یہ بتایا کہ Spotify کس طرح AI کی مدد سے ایسے نئے نظام اور بنیادی infrastructure  بنا رہا ہے جو اگلی نسل کے personal اور customized تجربات کو ممکن بنائے گا۔

گستاو نے وضاحت کی کہ اسپاٹیفائی  کو AI میں طویل مدت کا فائدہ اس بات سے نہیں ہوگا کہ وہ خود سب سے بڑے اور جدید  LLMs بنائے، بلکہ اس سے ہوگا کہ وہ عام ذہانت کو اپنے خاص نظام “Large Taste Model” پر لگائے۔ یہ “Large Taste Model” ایک ایسا نظام ہے جو اربوں کھربوں (trillions) صارفین کے رویّوں کے سگنلز اور کئی سالوں کے ڈیٹا پر تربیت یافتہ ہے، جس میں موسیقی، پوڈکاسٹس اور آڈیو بکس شامل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ یہ ماڈل مختلف معلومات کو یکجا کرتا ہے، جیسے صارف کا رویہ، لائسنس شدہ  metadata، creators   کے ٹولز، اور ثقافتی پس منظر، تاکہ وہ صرف  recommendation تک محدود نہ رہے بلکہ real-time  میں صارف کے لیے ذاتی تجربہ (personalization) اور نئی تخلیق (generation) بھی کر سکے۔ ابتدائی نتائج بھی مثبت آئے ہیں جن میں Autoplay   میں گانے save کرنے میں 9 فیصد اضافہ،   Home سے پوڈکاسٹ discovery میں 9 فیصد بہتری، DJ messages   کے ساتھ interaction     میں تقریباً 20 فیصد اضافہ شامل ہیں۔ گستاو نے یہ بھی کہا کہ AI صرف ایک خرچ ہی نہیں بلکہ آمدنی بڑھانے کا بھی ذریعہ ہے۔ AI سے آراستہ پریمیئم تجربات کے ساتھ یہ صارفین کو زیادہ دیر تک جوڑے رکھنے ،  ان کی lifetime value بڑھانے ، اور مختلف پرائسنگ کے ماڈل اور خصوصی add-ons کی بنیاد بن سکتا ہے جنہیں پلیٹ فارم پر سب سے فعال صارفین کے لئے تیار کیا جائے گا۔

Niklas Gustavsson

نکلاس نے بتایا کہ AI اب صرف اسپاٹیفائی کی پروڈکٹس میں بڑی تبدیلی لارہا ہے کہ کمپنی خود اپنی پروڈکٹس کتنی تیزی سے بناسکتی  اور لانچ کر سکتی ہے۔ انہوں نے “Honk” کا ذکر کیا، جو اسپاٹیفائی کا اندرونی   AI coding agent ہے۔ یہ سسٹم روزمرہ کے maintenance والے کام خود سنبھال لیتا ہے اور انجینئرز کو کم رکاوٹ کے ساتھ زیادہ تیزی سے کام کرنے میں مدد دیتا ہے۔ آج صورتحال یہ ہے کہ اسپاٹیفائی کے 99 فیصد انجینئرز ہر ہفتے AI استعمال کرتے ہیں، 73 فیصد سے زیادہ کوڈ AI کی مدد سے لکھا جاتا ہے اور AI کی وجہ سے پروٹوٹائپ بنانے، جانچنے اور آئیڈیاز کی منظوری کا دورانیہ بھی نہایت کم ہو گیا ہے۔

نکلاس نے بتایا کہ اسپاٹیفائی  پر صارفین کے استعمال کرنے کے طریقے میں ایک بڑا تبدیلی آ رہی ہے۔ پہلے اسپاٹیفائی صرف اس کے رویّے سے یہ سمجھتا تھا کہ صارف کیا چاہتا ہے ، جیسے وہ کون سے گانے skip کرتا ہے یا کون سے save کرتا ہے۔ لیکن اب generative AI کی وجہ سے صارف خود سیدھا سادہ زبان میں بتا سکتا ہے کہ اسے کیا چاہیے۔ اس سے زیادہ interactive اور personal تجربات ممکن ہو گئے ہیں، جیسے: DJ ، Prompted Playlists ،  اور Taste Profile ۔ انہوں نے “Studio by Spotify Labs” کا بھی تعارف کرایا، جو ایک الگ desktop ایپ ہے۔ یہ Personal Podcasts کو مزید آگے لے جاتا ہے اور صارف کے لیے نجی اور ذاتی آڈیو تیار کر سکتا ہے، جیسے روزانہ کی یومیہ بریفنگز سیدھی اسپاٹیفائی کی لائبریری میں محفوظ ہو جائیں گی۔ یہ فیچر جلد ہی Premium صارفین کے لیے 20 سے زیادہ ممالک میں research preview کے طور پر آ رہا ہے۔   Studio اس بات کو سمجھتا ہے کہ صارف کو کیا پسند ہے—چاہے وہ موسیقی ہو، پوڈکاسٹس ہوں یا آڈیو بکس—اور پھر اسی کے مطابق مواد تیار کرتا ہے۔ یہ صرف اسپاٹیفائی تک محدود نہیں بلکہ عالمی معلومات بھی استعمال کر سکتا ہے تاکہ صارف کو تیزی سے مطلوبہ آڈیو مل سکے۔ مزید یہ کہ صارف اسے یہ بھی کہہ سکتا ہے کہ وہ اس کی طرف سے کام کرے، جیسے: موضوعات پر تحقیق کرنا، ویب براؤز کرنا، معلومات کو ترتیب دینا ، اور روزمرہ کے مختلف ٹولز میں کام مکمل کرنے میں مدد دینا۔

کرسچین لیوگا نے مالی کارکردگی و منظم reinvestmentکا فریم ورک پیش کیا

Christian Luiga

چیف فنانشل آفیسر کرسچین لیوگا نے کمپنی کی مالی کارکردگی کا خلاصہ پیش کیا اور بتایا کہ اسپاٹیفائی نے 2022 کے بعد سے اب تک ترقی کا کتنا سفر طے کیا ہے اور 2030 کے اہداف تک پہنچنے کا کیا لائحہ عمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ گراس مارجن کا تقریباً ایک تہائی حصہ موسیقی کے کاروبار سے آیا ہے، جبکہ باقی اضافہ آڈیو بکس اور پوڈکاسٹس سے حاصل ہوا ہے۔ آج اسپاٹیفائی کے دونوں بڑے حصے، موسیقی اور غیر موسیقی (non-music) شعبے 30 فیصد سے زیادہ گراس مارجن پر کام کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ، ہم نے    Marketplace  سے سال 2021 کے مقابلے میں 2025 میں 4 گنازیادہ مجموعی منافع حاصل کیا۔

کرسچین نے یہ بھی زور دے کر کہا کہ جو بہتری  اسپاٹیفائی لایا ہے ، وہ ایک منظم مالی حکمتِ عملی (financial model) کی وجہ سے ممکن ہوئی ہے۔ اس حکمتِ عملی میں صارفین اور سبسکرائبرز کی تعداد بڑھانا، مجموعی منافع کی شرح (گراس مارجن) کو بہتر کرنا، اور اخراجات کو قابو میں رکھتے ہوئے ان مواقع پر سرمایہ کاری کرنا شامل ہے جہاں واضح فائدہ نظر آتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ صرف امریکہ میں ہی ایک صارف کی قدر (customer LTV) سال 2022 سے 70 فیصد سے زیادہ بڑھ گئی ہے۔ یہ اس بات کی مضبوط علامت ہے کہ اسپاٹیفائی کا بزنس ماڈل مضبوط ہے اور اس میں کی گئی سرمایہ کاری اچھا منافع دے رہی ہے۔

سال2030  کے پیش نظر کرسچین نے کمپنی کے اہم مالی اہداف بتائے۔ ان کے مطابق  اسپاٹیفائی کا ہدف ہے کہ اس کی آمدنی ہر سال درمیانی نوعیت کی دو ہندسوں والی شرح سے بڑھے (mid-teens growth)، یعنی مسلسل اور مضبوط ترقی ہو۔ اس کے ساتھ کمپنی چاہتی ہے کہ اس کے مجموعی منافع کی شرح (گراس مارجن) 35 سے 40 فیصد تک پہنچ جائے، اور آپریٹنگ منافع کی شرح (آپریٹنگ مارجن) 20 فیصد زیادہ ہو۔ مزید یہ کہ کمپنی کا ہدف ہے کہ اس کا free cash flow بھی مضبوطی سے بڑھتا رہے، یعنی کاروبار سے حقیقی نقد آمدنی میں مسلسل اضافہ ہو۔

کرسچین نے کہا، “دن بھر آپ نے جو باتیں سنیں، ان سب کے پیچھے جو بنیادی نظام (mechanics) ہے وہ یہ ہے کہ کمپنی کن چیزوں کو ناپتی اور اہم سمجھتی ہے۔ یہ اہم پیمانے (KPIs) چار چیزوں پر مرکوز ہیں: صارفین کی دلچسپی (engagement)، آمدنی (revenue)، مہارت (efficiency) اور صارفین کو برقرار رکھنا (retention)۔ اسپاٹیفائی کی بڑی حکمتِ عملی کے تجربات   Audiobooks+ سے DJ فیچر ، اور      Reserved سمیت یہ سب واضح اہداف کے ساتھ انہی بنیادی چیزوں کو بہتر بنانے کے لیے ہیں۔ یہ تمام اقدامات ایک دوسرے کے ساتھ جڑ کر وقت کے ساتھ کمپنی کے لیے مسلسل اور دیرپا بہتری پیدا کرتے ہیں، خاص طور پر صارف کی   LTV – Lifetime Value  میں اضافہ کرتے ہیں۔”

اسپاٹیفائی  کے Co-CEOs کا عزم نو ۔ رواں سال اسپاٹیفائی کے لیے اہداف کو مزید بلند کرنے والا سال قرار

Alex Norström

الیکس نورسٹروم اور گستاو سوڈرسٹروم  نے دن کے اختتام پر اسپاٹیفائی کے اہداف اور مواقع سے متعلق تفصیلات شیئر کیں، جن سے یہ بات ظاہر ہوتی ہے کہ کہ اسپاٹیفائی کو اپنے مستقبل پر اعتماد کیوں ہے۔ الیکس کے مطابق یہ اعتماد صرف اس بڑی پیمانے کی وجہ سے نہیں ملا جو کمپنی پہلے حاصل کر چکی ہے، بلکہ ان نئے مواقع کی وجہ سے بھی حاصل ہوا ہے جو ابھی آگے میسر آئیں گے۔

Gustav Söderström

گستاو نے کہا کہ اسپاٹیفائی کی ترقی ایک واضح راستے پر آگے بڑھی ہے: پہلے لوگوں کو مواد تک رسائی دی گئی، پھر اسے ان کی پسند (personalization) کے مطابق بنایا گیا ، اور اب generation  کا مرحلہ ہے۔ ہر مرحلے نے اسپاٹیفائی کو مزید طاقتور بنایا ہے، اور اس کے ساتھ کمپنی کے پاس موجود بڑی سطح ، ڈیٹا، اور صارفین کی سمجھ مزید بہتر ہوتی گئی ہے۔

‏الیکس نے کہا کہ آنے والے دور میں سب سے اہم چیزیں ذوق (taste)، اعتماد، اور ثقافت ہیں،اور یہی وہ چیزیں ہیں جو ہمیشہ سے اسپاٹیفائی میں سب سے اہم رہی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ کمپنی اسی مقصد کے لیے وجود میں آئی، اور مستقبل میں بھی اس کی اصل توجہ یہیں پر رہے گی۔”

گستاو نے کہا، ” اسپاٹیفائی نے جو تعمیر کیا ہے، ہمیں اس پر فخر ہے ، لیکن ہم اگلے 20 سالوں سے متعلق مزید پرجوش ہیں ۔”

اسپاٹیفائی کے 2026 انویسٹر ڈے سے متعلق تمام خبریں اور اعلانات یہاں ملاحظہ کریں۔

مستقبل کے بارے میں بیانات:

ہم آپ کو خبردار کرنا چاہتے ہیں کہ اوپر دیے گئے کچھ بیانات “مستقبل کے بارے میں بیانات” ہیں، جیسا کہ 1933 کے امریکی سیکیورٹیز ایکٹ کی دفعہ 27A (ترمیم شدہ) اور 1934 کے امریکی سیکیورٹیز ایکسچینج ایکٹ کی دفعہ 21E (ترمیم شدہ) میں بیان کیا گیا ہے۔ الفاظ جیسے “ہوگا”، “امید ہے”، “یقین ہے” اور اس جیسے دیگر الفاظ مستقبل کے بارے میں بیانات کی نشاندہی کرتے ہیں۔ مستقبل کے بارے میں بیانات کی مثالوں میں ہماری کمپنی کی آئندہ کارکردگی سے متعلق اندازے یا تخمینے شامل ہیں، لیکن یہ انہی تک محدود نہیں ہیں۔ ایسے بیانات میں بڑے خطرات، غیر یقینی حالات اور مفروضے شامل ہوتے ہیں جو اصل نتائج کو ہماری سابقہ کارکردگی اور موجودہ توقعات یا اندازوں سے نمایاں طور پر مختلف بنا سکتے ہیں۔ ان میں شامل ہیں: نئے صارفین کو متوجہ کرنے، موجودہ صارفین کو برقرار رکھنے اور اپنی مصنوعات و خدمات سے آمدنی حاصل کرنے کی صلاحیت؛ صارفین، ان کے وقت اور اشتہارات کے لیے مقابلہ؛ ہماری بین الاقوامی سرگرمیوں سے جڑے خطرات اور اپنے کاروبار کی وسعت و پیچیدگی کو سنبھالنے کی صلاحیت؛ مصنوعی ذہانت کے استعمال سے متعلق خطرات؛ اور دیگر خطرات جو امریکی سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن میں ہماری فائلنگز میں درج ہیں۔ ہم مستقبل کے بارے میں بیانات کو اس تاریخ کے بعد پیش آنے والے واقعات یا حالات کے مطابق اپ ڈیٹ کرنے کی کوئی ذمہ داری نہیں لیتے۔

نان IFRS مالی پیمائشیں

درج بالا گفتگو میں نانIFRS مالی پیمائشوں کو بین الاقوامی مالیاتی رپورٹنگ معیارات (IFRS) کے طے شدہ مالیاتی پیمائشوں کے متبادل کے طور پر نہیں سمجھنا چاہیے۔ ہماری ویب سائٹ پر دستیاب ہماری انویسٹر ڈے پریزنٹیشن کے ضمیمے میں ان نانIFRS مالی پیمائشوں کی  قریب ترین قابلِ موازنہ IFRS پیمائشوں کے ساتھ ہم آہنگی کی تفصیلات دی گئی ہیں۔

Nasir Taimoori

Nasir Taimoori is a freelance journalist working for different digital publications. He writes on various social, national and international issues. He also has an interest in translation. If you want to contribute or share anything, feel free to contact us: press.pointblend@gmail.com

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Back to top button